• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کیا جائے، شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہئے، وزیراعظم

اسلام آباد ( آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کیا جائے، شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہئے، حکومت پبلک سیکٹر انٹر پرائزز کی نجکاری کے عمل کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پبلک سیکٹر اٹر پرائزز کی نجکاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس ،پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کی نجکاری کے عمل کی رفتار کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار, وفاقی وزیر توانائی انجنیئر خرم دستگیر , مشیر وزیراعظم احد چیمہ, وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد جہانزیب خان اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ ایسے پبلک سیکٹر انٹر پرائزز جن کی نجکاری کی سفارش نجکاری بورڈ نے کی ہے انکی نجکاری کے عمل کو تیز تر بنایا جائے نجکاری کے عمل میں شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہئے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پبلک سیکٹر انٹر پرائزز کی نجکاری کے عمل کی حوصلہ افزائی کرتی ہے.
اہم خبریں سے مزید