• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی سازش ناکام ہوگئی ،ن لیگ

لاہور (خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کی ایک اور ناپاک سازش ناکام ہوگئی عمران خان کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور ناپاک سازشوں کے باوجود آئی ایم ایف سے موجودہ حکومت کا معاہدہ ہو گیا ہے ،آئی ایم ایف سے حکومت کا معاہدا ہوا ہے تب سے پی ٹی آئی میں صف ماتم بچھا ہوا ہے۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے انتشاراور نفرت کی سیاست کو فروغ دیاجس کی وجہ سے انکی سیاست ایک بند گلی میں جا چکی یے۔اب کوئی اے ٹی ایم مشین بھی نہیں جو عمران نیازی کے نخرے برداشت کرے۔
لاہور سے مزید