• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی خالد مقبول سے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ سے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کردی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان سے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی۔ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کو کہا کہ کراچی اور پنجاب کے سیاسی حالات میں فرق ہے، ایک فیصلہ دونوں جگہ کے لئے موزوں ہونا ضروری نہیں، ایم کیو ایم پہلے ہی بلدیاتی انتخابات سے بائیکاٹ کرچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کو رابطہ کمیٹی کی رائے کے بعد فیصلے سے آگاہ کرنیکا کہا، خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کو جلد رابطہ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس بلانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
اہم خبریں سے مزید