سابق ٹوری رکن پارلیمنٹ عمران خان کو 9 ماہ بعد بریکسٹن جیل سے رہا کر دیا گیا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویکفیلڈ کے سابق ایم پی پر 2008 میں نابالغ بچےکو جنسی طور پر چھیڑنے کا الزام تھا۔ الزام ثابت ہونے پر ایم پی عمران خان کو پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔
عمران خان کو گزشتہ سال مئی میں سزا سنائی گئی تھی۔ عمران خان کو 18 ماہ کی جیل کی سزا تھی تاہم آدھی سزا کاٹنے پر پے رول پر رہا کر دیا گیا۔