• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ایمبولینس میں مریضوں کے بجائے جوتوں کی منتقلی

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کی ریاست راجستھان میں ایمبولینس میں مریضوں کے بجائے جوتوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جانے لگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری اسپتال کی ایمبولینس میں جوتوں کو دوسری جگہ لے جانے والے ڈرائیور کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس ایمبولینس ڈرائیور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

اسپتال کے پرنسپل میڈیکل آفیسر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ڈرائیور کو این جی او نے نوکری پر رکھا تھا جسے اب ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی گئی ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد ایکشن لیا جائے گا۔

پرنسپل میڈیکل آفیسر نے کہا کہ یہ سنجیدہ معاملہ ہے، ضرورت پڑنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید