لاہور قلندرز نے کھلاڑیوں کے سب سے بڑے فین کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا۔ ’بشیرا دا برانڈ‘ کی کھلاڑیوں کے ہمراہ مذاق اور قہقہوں سے بھرپور ویڈیو وائرل ہوگئی۔
’بشیرا دا برانڈ‘ پہلے کھلاڑیوں کو ملنے کراچی پہنچا اور اب ٹیم کے ہمراہ لاہور میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔
کپتان شاہین شاہ آفریدی، راشد خان، حارث رؤف اور عبداللّٰہ شفیق نے بشیرا کے ساتھ خوش گپیاں کیں۔
حسین طلعت نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ جیو پر بریکنگ نیوز چل رہی ہے کہ بشیرا برانڈ بن گیا ہے۔
لاہور قلندرز انتظامیہ نے بشیرا کو گراؤنڈ میں میچز دکھانے کا بھی پروگرام بھی بنا یا ہے۔