• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کا ٹارگٹ ہے، زمان خان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر زمان خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کا ٹارگٹ ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں زمان خان نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں بابر اعظم کا کیچ ڈراپ کردیا تھا، اس مرتبہ میچ میں اُن کی وکٹ لینا ہدف ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد حارث اچھا بیٹر ہے، آؤٹ کرنے کا پلان تیار کیا ہے، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی وجہ سے دل بڑا ہوتا ہے۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ ان کی موجودگی سے بہت فائدہ ہو رہا ہے، شاہین آفریدی کے جارحانہ انداز سے متاثر ہوں، ان سے بہت کچھ سیکھ رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریڈ بال کا سیزن ختم ہونے کے بعد ڈیتھ اوورز کے لیے پریکٹس کرتا ہوں۔

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ سلو بالز اور یارکرز کی پریکٹس کرتا ہوں، کپتان کو اعتماد ہے وہ کہتے ہیں بس پریشر نہیں لینا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید