• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور بھارتی شیف سنجیو کپور نے ایئر انڈیا سے سفر کو ناگوار قرار دے دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کے مشہور شیف سنجیو کپور نے بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا میں سفر کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے اس ناگوار قرار دے دیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شیف سنجیو کپور ایئر انڈیا کی جانب سے دوران پرواز پیش کردہ ناشتے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور لکھا کہ ناگپور سے ممبئی کی پرواز کے دوران جو کھانا پیش کیا گیا وہ انتہائی ناگوار تھا۔

انہوں نے ایئر لائن پر الزام لگایا کہ پرواز کے دوران ٹھنڈا تکّہ سینڈوچ دیا گیا جس میں مرغ نہیں تھی بلکہ تھوڑی سی مائیونیز اور گوبھی کی فلنگ تھی۔ اس کے ساتھ ٹماٹر، تربوز اور کھیرے کے چند ٹکڑے تھے اور میٹھے کے نام پر ایک اسپنچ پر چینی کا شیرا اور پیلے رنگ کی کریم لگا کر پیش کر دیا۔

اس کے بعد انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں ایئر لائن کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا واقعی ایک بھارتی ناشتے میں اس کھانے کا مستحق ہے؟

شیف سنجیو کپور کی جانب سے خراب سروس کی شکایت کرنے کے بعد کئی بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کے دیگر کئی صارفین بھی اسی نوعیت کے تجربے کا احوال بیان کرتے ہوئے دکھائی دیئے، ایک نے بتایا کہ انہیں سڑی ہوئی مچھلی اور بریانی کے نام پر دال کے ساتھ چاول دیئے گئے۔

جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ایئر انڈیا کا صرف کھانا ہی نہیں بلکہ ان کی دیگر سروس بھی خراب ہیں اس نے اپنا بین الاقوامی پرواز کا تجربہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ وہ انڈیا سے لندن جا رہا تھا اس دوران ان کی اسکرین کام نہیں کر رہی تھی، خراب تھی اور ان کے عملے نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے سوٹ کیس بھی توڑ دیا تھا۔

ایک اور صارف کے مطابق انہیں بھی ٹھنڈا سینڈوچ دیا گیا اور وہ بھی بغیر پلیٹ کے جبکہ ایک اور صارف کے مطابق انہیں کھانا دیا ہی نہیں گیا بلکہ ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے لئے گراونڈ نہ ملنے پر پرواز تاخیر کا شکار بھی ہوئی۔

عام سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شکایات کی بھرمار کے بعد ایئر انڈیا نے انہیں روایتی جواب دیتے ہوئے معاملے کی تحقیق کرنے کا کہا جبکہ شیف سنجیو کپور کی شکایت پر انہیں یقین دہانی کروائی کہ وہ اپنا شیف تبدیل کر دیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید