وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی امریکی ڈپٹی سیکریٹری خزانہ ویلے ایڈیمیو سے ورچوئل ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر وزیرخزانہ نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری خزانہ کو آئی ایم ایف جائزہ مذاکرات سے متعلق آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف قرض پروگرام پر عمل درآمد کے لیے پُر عزم ہے، ماضی میں بھی آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا گیا تھا.
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تمام بین الاقوامی ادائیگیوں کو پورا کرے گا۔
اس موقع پر امریکی ڈپٹی سیکریٹری خزانہ نے پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔