• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ کا نیا گانا ’وشملّے‘ ریلیز

ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ کا نیا گانا’وشملّے‘ ریلیز، پوسٹر فوٹو
ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ کا نیا گانا’وشملّے‘ ریلیز، پوسٹر فوٹو

 پاکستان میوزِک انڈسٹری کے معروف گلوکار ساحر علی بگا اور گلوکارہ آئمہ بیگ ہم آواز ہوئے اور مداحوں کے لیے نیا گانا ’وشملّے‘ ریلیز کردیا۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئی اس گانے کی ویڈیو میں دونوں گلوکاروں کو پاکستان کی مختلف ثقافتوں کی عکاسی کرتے ملبوسات پہنے گنگناتے اور ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔  

عدنان قاضی کی اس میوزِک ویڈیو کے لیے بول عمران رضا نے لکھے ہیں اور موسیقی کو ایاز علی، ساحر علی بگا اور بلوچی فوک نے مل کر ترتیب دیا ہے۔

 آئمہ بیگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ گانا ریلیز ہوگیا ہے تو اسے سنیں اور مختلف ثقافتوں اور گلیمر کے ملاپ کو دیکھ کر لطف اندوز ہوں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اس گانے میں بلوچی، سرائیکی، اور پنجابی سب شامل ہیں‘۔

اس میوزک ویڈیو کو موسیقی کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید