• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

دی ہیگ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات ہوئی۔

ترک صدارتی دفتر کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور اردوان کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ امریکی کوششوں سے ایران اسرائیل جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے سے دوطرفہ تجارتی حجم 100 ارب ڈالر تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ توانائی، سرمایہ کاری اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مواقع ہیں۔

ترک صدر نے غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کے لیے بات چیت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید