لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں پنجاب سے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی نظربندیوں کے احکامات چیلنج کردیے گئے۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
عدالت سے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی نظربندی کے احکامات غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نظربند رہنماؤں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا بھی حکم دے۔
واضح رہے کہ جیل بھرو تحریک کے دوران تحریک انصاف کے مختلف رہنماؤں اور کارکنوں نے کئی شہروں میں گرفتاریاں دی تھیں۔