بھارتی اداکارہ فلک ناز نے ایک پروڈکشن ہاؤس کے عجیب مطالبے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
34 سالہ فلک ناز نے انکشاف کیا کہ ایک پروڈکشن نے مجھے ڈرامے میں کام دینے سے پہلے کنڈلی یعنی برتھ چارٹ طلب کیا۔
بھارتی ٹی وی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں اس رجحان پر تنقید کی اور کہا کہ آپ خدا تو نہیں ہیں۔
پہلے اداکاروں کو اُن کی صلاحیت کی بنیاد پر کام ملتا تھا، پھر سوشل میڈیا فالوورز کو اہمیت دی جانے لگی اور اب کنڈلی دیکھ کر فیصلہ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے بغیر کسی کا نام لیے اشارہ کیا کہ اسی نوعیت کی وجوہات کی بنیاد پر میں نے کبھی ایکتا کپور کے ساتھ بھی کام نہیں کیا۔
فلک ناز نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے طریقہ کار کی وجہ سے ہی بہت سے قابل اور تجربہ کار فنکار بھی کام سے محروم ہو رہے ہیں، میں اس اقدام کو غیر منصفانہ سمجھتے ہوئے اس کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ کیا بھارتی پروڈیوسرز کوئی عالمی ہٹ سیریز جیسے پروجیکٹ بنا رہے ہیں، جو اس قدر غیر معمولی طریقے اختیار کررہے ہیں۔
بھارتی اداکارہ سسرال سمرن کا، ڈولی ارمانوں کی، تارک مہتا کا الٹا چشمہ اور بگ باس او ٹی ٹی 2 میں پرفارمنس دے چکی ہیں، وہ گزشتہ 15 سال سے انڈسٹری میں موجود ہیں۔