• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر سروش لودھی اور ڈاکٹر ثمرین حسین کیلئے "نیشنل ایکسیلینس ایوارڈ"

وفاقی وزیر احسن اقبال ڈاکٹر سروش لودھی کو ایوارڈ دیتے ہوئے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال ڈاکٹر سروش لودھی کو ایوارڈ دیتے ہوئے۔

وفاقی وزیر براۓ منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال چوہدری نے جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی اور داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین کو انجینئرنگ کے شعبے میں خدمات پر "نیشنل ایکسیلینس ایوارڈ" سے نوازا ہے۔

جامعہ کے ترجمان کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کی جانب سے شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی اور ڈاکٹر ثمرین حسین کو ان کی انجئینرنگ کے شعبے میں خدمات کے صلے میں نیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال ڈاکٹر ثمرین حسین کو ایوارڈ دیتے ہوئے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال ڈاکٹر ثمرین حسین کو ایوارڈ دیتے ہوئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر براۓ منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال اور صدر انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان فرحت عادل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سروش لودھی اور ڈاکٹر ثمرین حسین انجینئرنگ کی دنیا کا معتبر نام ہیں اور ان کی خدمات کے عوض ستائش ان کاحق ہے۔ 

یاد رہے کہ ہر برس 4 مارچ کو انجینئرنگ کے عالمی دن پر انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کی جانب سے انجینئرز کی خدمات کو سراہنے کے لیے ایوارڈز کی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید