• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI سیاسی جماعت نہیں رہی، عمران کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اب سیاسی جماعت نہیں رہی، عمران خان کی گرفتاری کے ڈر سے ٹانگیں کانپ رہی ہیں، بلاول ہاؤس کا نام لیا جا رہا ہے ، بلاول ہاؤس والوں نے پھانسی کے پھندے قبول کر لئے، شہید بے نظیر کی جان کو بھی خطرہ تھا لیکن انہوں نے گاڑی میں بیٹھ کر خطاب نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی اجلاس میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ایوان میں خرم شیر زمان کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا ہے کہ خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ملک میں ریاستی دہشت گردی ہورہی ہے۔انہوں نےیہ بات اپنی کم علمی کی بنیاد پر کی ہے ۔عمران خان کوعدالت نے کہا ہے کہ وہ اس کے سامنے پیش ہوں۔
اہم خبریں سے مزید