پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کو تیار ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے ہیں۔
مریم نواز کی جانب سے پی پی173 کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی ایڈووکیٹ محمد اسماعیل نے جمع کرائے۔
اس کے علاوہ پی پی 149 سے بھی مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے گئے ہیں۔
مریم نواز کے کاغذات لیاقت اعوان ایڈووکیٹ نے جمع کروائے۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے حلقہ پی پی 63 کے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع کرائے گئے ہیں جو مقامی ایم این اے عثمان ابراہیم نے جمع کرائے۔
عثمان ابراہیم کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر عثمان سکندر نے کاغذاتِ نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں کیا، حلقے میں ن لیگ کے نظریاتی کارکن آباد ہیں اور ہمارا مضبوط حلقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ مریم نواز یہاں سے الیکشن لڑیں گی۔
یاد رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 30 اپریل بروز اتوار کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔