• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی دستاویزات پر کراچی سے عمان جانے کی کوشش پر افغان باشندہ گرفتار

فوٹو: جنگ
فوٹو: جنگ

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک افغان باشندے کو گرفتار کیا ہے۔ جو جعلی پاکستانی دستاویزات پر عمان جانے کےلیے ایئرپورٹ پہنچا تھا۔

ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے نصیب جان کو آف لوڈ کردیا گیا ہے۔

مسافر نصیب جان افغان شہری ہے جو پرواز نمبر G9543 سے عمان جا رہا تھا۔

مسافر کے پاسپورٹ پر عمان کےلیے ملازمت کا ویزہ لگا ہوا تھا۔ مسافر نے جعلسازی کرتے ہوئے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوائے۔

مسافر امیگریشن حکام کے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکا، وہ اپنی جائے پیدائش اور خاندانی افراد کے حوالے سے مکمل طور پر لاعلم تھا۔

مسافر کے موبائل سے متعدد افغانستان کے فون نمبرز ملے ہیں۔ جبکہ موبائل سے افغانستان کے شناختی کارڈز کی تصاویر بھی برآمد کرلی گئیں۔

بعدازاں ملزم کو قانونی کارروائی کےلیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کردیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید