• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: احتجاجی دھرنے منظم کروانے کا الزام، PTI ایم پی اے گرفتار

کراچی میں پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنے منظم کروانے کے الزام میں پولیس نے ایم پی اے شاہ نواز جدون سمیت دیگر کو گرفتار کرلیا۔

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر پی ٹی آئی نے کراچی میں مختلف مقامات پر دھرنے دیے تھے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ دھرنے کے شرکاء اور منتظمین کے خلاف مختلف مقدمات میں نامزد 24 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈاکس تھانے کی پولیس نے ایم پی اے شاہ نواز جدون سمیت 12 افراد کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق 12 نامزد ملزمان کو نارتھ ناظم آباد سے گرفتار کیا گیا جبکہ پیرآباد اور سچل تھانوں کی پولیس تاحال کسی نامزد ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔

شاہ لطیف تھانے میں درج مقدمے میں نامزد افراد نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔

پولیس نے مزید کہا کہ ضمانت حاصل کرنے والے افراد نے تاحال تفتیشی پولیس سے رجوع نہیں کیا۔

قومی خبریں سے مزید