کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا عدالتی فیصلہ آنے کے بعد حکومت کا موقف درست ثابت ہوگیا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رہنا حکومت کی جیت نہیں، ناقابل ضمانت وارنٹ ایشو ہونے کے بعد ملزم کو کسی وقت بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
مظہر عباس کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رہنا حکومت کی جیت نہیں ہے، آج تک کسی جج کے یہ ریمارکس نہیں سنے کہ تفصیلی فیصلہ آنے دیں آپ کو بڑا مزہ آئے گا، ناقابل ضمانت وارنٹ کا مطلب ملزم کو پکڑ کر عدالت میں پیش کرنا ہوتا ہے۔