پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی کل عدالت میں پیشی کی جگہ تبدیل کردی گئی۔
عمران خان کل ایف ایٹ کچہری کی بجائے جوڈیشل کمپلیکس جی11 میں پیش ہوں گے۔
چیف کمشنر نے اختیارات استعمال کرکے کچہری سے کمرہ عدالت جوڈیشل کمپلیکس شفٹ کر دیا۔
عمران خان کی عدالت تبدیلی کا نوٹیفکیشن اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) رانا وقاص کی جانب سے جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کورٹ نمبر 1 جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ صرف ایک مرتبہ کیلئے کیس کی سماعت کی جگہ منتقل کی گئی ہے۔