• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

48 ففتھ جنریشن کان لڑاکا طیارے انڈونیشیا کو برآمد کیے جائیں گے: ترک صدر

جدید ترین کان (KAAN) لڑاکا طیارہ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
جدید ترین کان (KAAN) لڑاکا طیارہ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ترک صدررجب طیب اردوان کا کہناہے کہ ترکیہ سے 48 جدید ترین کان (KAAN) لڑاکا طیارے انڈونیشیا کو برآمد کیے جائیں گے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے کان کو سرکاری زیرِ انتظام ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز نے تیار کیا ہے۔

ترکیہ کے صدر نے کہا ہے کہ دوست اور برادر ملک انڈونیشیا کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے ایک حصے کے طور پر ترک ساختہ 48 لڑاکا انڈونیشیا کو برآمد کیے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ کان جیٹ طیاروں کی تیاری میں انڈونیشیا کی مقامی صلاحیتوں کو بھی استعمال کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید