• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ہنی مون کے دوران شوہر کا بہیمانہ قتل، اہم انکشافات سامنے آگئے

شمال مشرقی بھارتی ریاست  میگھالیہ میں ہنی مون کے دوران شوہر کے بہیمانہ قتل کے الزام میں نئی نویلی دلہن کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ سونم نے شوہر راجا رگھوانشی کو قتل کروانے کےلیے کرائے کے قاتلوں کی خدمات حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ نوبیاہتا جوڑا ہنی مون منانے کے لیے مدھیہ پردیش سے یہاں آیا تھا۔ اس حوالے سے پولیس کہنا ہے کہ پہاڑی علاقے میں ٹریکنگ کے دوران سونم رگھوانشی تھوڑے آگے چل رہی تھی اور یہ ظاہر کر رہی تھی کہ وہ تصاویر لے رہی ہے۔

اس دوران کرائے کے قاتل نے اسکے شوہر راجہ رگھوانشی کے پیچھے سے اس پر وار کیا۔ پولیس افسر کے مطابق ایک ملزم نے بتایا کہ سونم نے لاش کو گھاٹی میں پھینکنے میں انکی مدد کی۔ 

پولیس کے مطابق سونم کی ایک چھوٹی سی غلطی نے قتل کے منصوبے کے حوالے سے پولیس کو اہم سراغ ملا۔ پولیس کے مطابق اپنا منگل سوتر میگھالیہ کے ہوٹل کے کمرے میں چھوڑ آئی تھی جس کی وجہ سے پولیس اس کے اس قتل میں ملوث ہونے کا پتہ چلا۔ 

اس سے قبل اس کے لاپتہ ہونے اور دو جون کو اس کے شوہر کی لاش ملی تھی۔ تاہم 9 جون کو وہ اتر پردیش کے ضلع غازی پور میں منظر عام پر آئی اور اور ایک ایسی کہانی گھڑی جو کہ ناقابل یقین تھی۔

اس نے دعویٰ کیا کہ اسے نشہ دیا گیا اور اس کی مرضی کے خلاف شہر لایا گیا تھا۔ تاہم پولیس نے اسے اور اس کے بوائے فرینڈ راج کوگرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید