• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق حسان خان نیازی کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حسان نیازی کو پولیس ناکے پر مزاحمت کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

حسان نیازی کی رہائی کیلئے درخواست دائر

حسان نیازی کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے درخواست جمع کرائی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس نے حسان نیازی کو جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے سے اغوا کیا، وہ عدالت سے ضمانت لے کر نکلے تو انہیں پولیس نے اٹھا لیا۔

واضح رہے کہ 6 جون 2022 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بیرسٹر حسان نیازی کو پارٹی سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا فوکل پرسن برائے قانونی معاملات مقرر کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید