• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 برس مکمل، اگلے 20 بھی شاندار ہوں گے، زید خان

بالی ووڈ اداکار زید خان نے بتایا ہے کہ ان کی فلم قریب ہی ہے اور وہ اس کے متعلق بتانے کیلئے بےتاب ہیں۔

زید نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محبت کی وجہ سے انڈسٹری میں 20 برس مکمل کرچکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے 20 سال بہت زبردست ہونے والے ہیں، زید نے اپنی بہن سوزانے خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔


یاد رہے کہ زید نے 2003 میں ’چرا لیا ہے تم نے‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

ان کی مشہور فلموں میں میں ہوں نا، دس اور فائٹ کلب: ممبرز اونلی شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید