• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ پر فرد جرم: گرینڈ جیوری کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

سابق امریکی صدر ٹرمپ پر فرد جرم عائد کرنے کےلیے نیویارک عدالت کی گرینڈ جیوری کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ہوگیا، قانون نافذ کرنے والے ذرائع کے مطابق گرینڈ جیوری کا اجلاس جمعرات کو ہوسکتا ہے۔

ٹرمپ کے کیسز میں گرینڈ جیوری کا اجلاس پیر اور بدھ کو ہوتا رہا ہے تاہم ذرائع کے مطابق گرینڈ جیوری میں شامل ارکان کو آج گھروں پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹرمپ نے اپنی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں حامیوں کو احتجاج کی کال دی ہوئی ہے، نیویارک مین ہیٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی سابق امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف 2016 کی انتخابی مہم میں امریکی اداکارہ کو رقم دینے کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

ٹرمپ نے ایسے کسی معاملے میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے، ٹرمپ پر فرد جرم عائد ہونے کی صورت میں امریکی تاریخ میں کسی بھی موجودہ یا سابق امریکی صدر پر مجرمانہ الزام لگنے کا یہ پہلا کیس ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید