• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے مناظر سامنے آگئے، حقیقت کیا ہے؟

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پولیس کے ہاتھوں اچانک گرفتاری کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ان کے حامی پریشان ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ڈونلڈٹرمپ کی گرفتاری کی تصاویر کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس(اے آئی) کی مدد سے بنایا گیا ہے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر مختلف علاقوں میں پولیس نے متوقع احتجاج سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں گرینڈ جیوری کے سامنے ڈونلڈ ٹرمپ کے فحش فلموں کی اداکارہ کو خاموش رہنے کے عوض رقم کی ادائیگی سے متعلق معاملے کی سماعت ہونی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں 2016 میں فحش فلموں کی اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کو 1 لاکھ ڈالر کی رقم ادائیگی کی تحقیقات کے نتیجے میں منگل کو گرفتار کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید