• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا: عدالت میں قتل کی سماعت کے دوران لوگوں کی دوڑ لگ گئی

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

جنوبی افریقا کی عدالت میں قتل کی سماعت کے دوران اچانک دل چسپ اور عجیب صورتِ حال پیدا ہونے کے باعث لوگوں نے باہر کی طرف دوڑ لگا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالتی کمرے میں اچانک اُلو کی موجودگی سے بھگدڑ مچ گئی اور لوگ چیختے ہوئے وہاں سے باہر نکلنے کے لیے دوڑ پڑے۔

رپورٹس کے مطابق اُلو چھت پر موجود سوراخ سے عدالتی کمرے میں داخل ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریسکیو ورکرز نے کچھ دیر کی کوششوں کے بعد اُلو کو پکڑ لیا۔

رپورٹس کے مطابق اُس وقت عدالت میں مجسٹریٹ قتل کیس کی سماعت کر رہے تھے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید