• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: جنگ
فوٹو: جنگ

پیرس میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں یوم پاکستان کی مناسب سے پچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ 

سفارت خانہ پاکستان میں منقد ہونے والی اس تقریب میں سفارتخانے کے حکام کے ساتھ ساتھ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔ 

اس موقع پر صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

سفیر پاکستان  عاصم افتخار احمد نے 23 مارچ 1940 کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس دن برصغیرکے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن کے حصول کے لیے قرارداد پاکستان منظور کی تاکہ وہ اپنی ثقافت، اقدار اور عقیدے کے مطابق زندگی بسر کر سکیں۔

انہوں نے پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے تحریک آزادی کی بھرپور قیادت کی اور اپنی سیاسی، آئینی اور جمہوری جدوجہد سے پاکستان حاصل کیا۔

تقریب میں مِلّی نغمے پیش کیے گئے اور بچوں نے تقاریر کیں۔

قومی خبریں سے مزید