بھارت میں کانگریس رہنما راہول گاندھی صحافی پر برس پڑے، بی جے پی سے متعلق سوال پر کرارا جواب دیا۔
بھارتی صحافی نے راہول گاندھی سے لوک سبھا سے ان کی نااہلی کے فیصلے پر سوال کیا تھا۔
اس کا جواب دیتے ہوئے راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ اگر بات بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ہی کرنی ہے تو صحافی نہ بنیں۔
راہول گاندھی نے طنزیہ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کےلیے سوال کرو مگر ذرا گھما پھرا کر!۔
مودی کی طرف داری میں سوالات کرنے پر راہول گاندھی نے صحافیوں کو مشورہ دیا کہ سینے پر بی جے پی کا پرچم لگالیں۔