مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کیخلاف کئی مہینوں سےجاری احتجاج کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے پیر کے روز عدالتی اصلاحات روکنے کااعلان کردیا ہے ۔ امریکا نے اسرائیلی وزیراعظم کے فیصلے کاخیرمقدم کیا ہے ۔
گزشتہ روز قوم سےخطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نےکہا کہ قومی ذمہ داری کے احساس اور اپنے لوگوں میں پھوٹ روکنے کی خواہش کے تحت میں نے بل کی دوسری اور تیسری ریڈنگ کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپریل میں شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس تک بل پر غور موخر کررہے ہیں۔