• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے داخلے اسکول سربراہان کیلئے درد سر بن گئے، فرنیچر کی کمی کا سامنا

لاہور(خبرنگار) سرکاری سکولوں کے سربراہان وسائل کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات کا شکار، انرولنمنٹ مہم میں اہداف حاصل کرنا مشکل ہوگیا۔ نئے داخلے سکول سربراہان کیلئے درد سر بن گئے۔ محکمہ سکول کی جانب سے ہدف دے دیے گئے مگر فنڈز نہ ملنے کے باعث سکولوں میں فرنیچر کی کمی کا سامنا ہے۔