کراچی کے جناح اسپتال میں کارروائی کے دوران ہلاک ڈاکو کے بھانجے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ملیر سٹی میں گزشتہ روز بیٹری کی دکان میں ڈکیتی کے دوران دکاندار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 4 فرار ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کا بھانجا دکاندار کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی حالت میں فرار ڈاکو سیکیورٹی گارڈ کی وردی میں جناح اسپتال پہنچا۔
پولیس نے مزید کہا کہ ڈاکوؤں کا 5 رکنی گروہ متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔