• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر شاہ کی فاروق ستار اور حافظ نعیم الرحمان پر تنقید

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے فاروق ستار اور حافظ نعیم الرحمان پر تنقید کردی۔

صوبائی وزیر نے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کے بیانات پر ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے فاروق ستار صرف پیپلز پارٹی کو برا بھلا کہنے ایم کیوایم میں واپس آئے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ فاروق ستار نفرت کے بجائے بھلائی اور محبت کی سیاست کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ حیرت ہے فاروق ستار کو مردم شماری کرنے والوں پر اعتبار ہے لیکن سندھ کے افسران پر نہیں ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں صوبائی وزیر نے کہا کہ اب کراچی کے میئر کے خواب دیکھنے والے کو بھی مردم شماری یاد آئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید