پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین توڑا گیا ہے تو کیس کریں، قانون توڑا گیا ہے تو ایکشن لیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے جواب میں اس وقت کے اسپیکر، وزیراعظم اور موجودہ صدر نے آئین توڑا، ہم سال بھر سے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا کیا کہے گی، 30 سال سے ہمارے ادارے عمران خان کو لانے کے جرم میں شامل تھے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاشا، ظہیر اور فیض آکر چلے گئے، لیکن عمران خان اب بھی باقی ہے، موجودہ بحران کا ذمے دار یہی سابق سلیکٹڈ وزیراعظم ہے۔