• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کا نام بھارت کے تعلیمی نصاب میں شامل

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (آئی سی ایس ای) کی آٹھویں جماعت کی نصابی کتاب کے اسپورٹس سیکشن میں شامل کیا گیا ہے۔

بھارت کی نصابی کتاب میں بابر اعظم کو بھارتی مشہور کرکٹرز سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی، روہت شرما، ایم ایس دھونی اور دیگر کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتاب میں کرکٹرز کے عرفی ناموں پر مبنی سوال لکھا گیا ہے۔

کتاب میں لکھا گیا ہے کہ بھارت میں کرکٹ سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل ہے اور کرکٹرز مشہور شخصیات ہیں، کیا آپ اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے عرفی نام جانتے ہیں؟

طلباء سے سوال میں کہا گیا کہ وہ کرکٹرز کو ان کے متعلقہ عرفی ناموں سے ملائیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں جوابات میں بابر اعظم کا عرفی نام ’بوبی‘ لکھا ہوا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید