• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشوں کے بعد سڑکوں کی بحالی کا کام شروع

لاہور(خصوصی رپورٹر) محکمہ مواصلات کے ایک ترجمان کے مطابق صوبہ بھر کے تینوں چیف انجینئرز ہائی ویز نے اپنے اپنے علاقے میں سڑکوں کا سروے کروایا اور جہاں جہاں گذشتہ روز کی تیز بارش سے کٹ لگے ہیں یا گڑھے پڑے ہیں انہیں بلاتاخیر پر کروایا جا رہا ہے تاکہ حادثات کا بروقت تدارک ہو اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر نہ ہونے پائے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ محکمہ شاہرات کا عملہ آج فیلڈ میں رہ کر کام کرتا رہا ہے۔ تینوں چیف انجینئرز نے آج کی رپورٹ بھی سیکر ٹری کو بھجوائی ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران تاجر، دکاندار اور پھل فروش عوام کو ریلیف دیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں ناجائز منافع خوری گناہ کے مترادف ہے۔نگران حکومت پرائس کنٹرول کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے.