اسلام آباد(فاروق اقدس/تجزیاتی رپورٹ) تین سال سے زائد عرصے خرابی صحت کے باعث علاج کی غرض سے لندن میں مقیم سابق وزیراعظم میاں نواز شریف امکانی طور پر رواں ماہ کے وسط میں سعودی عرب روانہ ہونگے جہاں وہ عمرے کی سعادت حاصل کرینگے واضح رہے کہ میاں نواز شریف ماہ صیام کا آخری عشرہ عبادات کیلئے طویل عرصے سے سعودی عرب میں گزارتے ہیں گزشتہ سال بھی وہ عمرہ کرنے کے آرزو مند تھے لیکن ان کے معالجین نے انہیں طویل ہوائی سفر کی اجازت نہیں دی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی عمرے کی ادائیگی کیلئے روانگی کی تصدیق ہوگئی ہےتاہم ابھی اس بات کی تصدیق کا انتظار ہے کہ میاں نوازشریف عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس لندن جائیں گے یا پھر ان کی اگلی منزل سعودی عرب سے وطن واپسی ہوگی اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے کارکن خاصے جذباتی دکھائی دے رہے ہیں اور مطالبے کی شکل میں اس خواہش کا اظہار کر رہے ہیں کہ ملک کی سیاسی،معاشی اور بالخصوص اب آئینی صورتحال میں پیش آنے والے واقعات کی وجہ سے جو ایک سنگین بحران کی شکل اختیار کر چکے ہیں ۔