آوارہ کتے جہاں بھی ہوں انسان کے لیے خطرناک ہی ہوتے ہیں، کبھی یہ خود تو کبھی ان کا خوف انسان کو کسی نہ کسی پریشانی میں مبتلا کردیتا ہے۔
بھارت کی ریاست اوڑیسا میں خاتون آوارہ کتوں سے تو بچ گئی لیکن پھر بھی زخموں سے چور ہوکر اسے اسپتال جانا ہی پڑا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کتوں سے بچنے کی کوشش کے دوران خاتون کی اسکوٹی کھڑی ہوئی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
اس واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق خاتون کے ساتھ اسکوٹی پر دیگر بھی سوار تھے اور گاڑی سے ٹکر کے باعث تمام لوگ زخمی ہوئے۔