فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب کا جشن فائنل سے قبل نیویارک نیو جرسی اسٹیڈیم میں اتوار 19 جولائی کو منایا جائے گا۔
عالمی شہرت یافتہ اسٹارز ٹام کروز، لورا پوزینی، نکول شرزنگر، روبی ولیمز اور آئی شو اسپیڈ سمیت دیگر فنکار اس شو میں پرفارم کریں گے۔
ایوارڈ یافتہ عالمی سپر اسٹار جینیفر ہڈسن فیفا ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل ریاستہائے متحدہ امریکہ کا قومی ترانہ پیش کریں گی۔
ٹورنامنٹ کے دوران تین میزبان ممالک اور 16 میزبان شہروں میں 48 ٹیموں کے ناقابلِ فراموش سفر کا جشن کے موقع پر ستاروں سے سجنے والے اس شو میں لورا پوزینی، نکول شرزنگر، روبی ولیمز اور آئی شو اسپیڈ کی لائیو پرفارمنسز شامل ہوں گی جبکہ ٹام کروز بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
تقریب میچ کے آغاز سے قبل کے اقدامات کرلئے گئے ہیں۔ ایک ناقابلِ فراموش جشن کے لیے موسیقی اور تفریح کی دنیا کے چند بڑے ترین ناموں کو ایک جگہ جمع کرے گی۔
ایمی، گریمی، آسکر اور ٹونی ایوارڈ یافتہ جینیفر ہڈسن فیفا ورلڈ کپ کے فائنل سے پہلے امریکہ کا قومی ترانہ منفرد انداز میں پیش کریں گی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026ء ٹورنامنٹ جس میں 48 ٹیمیں شامل تھیں اس نے گزشتہ تمام ریکارڈز پاش پاش کیے اور دنیا بھر میں لڑکیوں اور لڑکوں کی نئی نسل کو خواب دیکھنے کا حوصلہ دیا۔
آنے والے دنوں میں مزید فنکاروں اور خصوصی مہمانوں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
افتتاحی تقریبات کے اس جذبے کو دہراتے ہوئے جس نے کینیڈا، میکسیکو اور امریکہ کے عظیم ترین اسٹیج پر دنیا کا استقبال کیا تھا، یہ اختتامی تقریب فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اس دائرے کو موسیقی، ثقافت اور فٹ بال کے ذریعے مکمل کرے گی، جس کے فوراً بعد ہم اس تاریخی ٹورنامنٹ کے نئے چیمپیئن کا فیصلہ کرنے والے سنسنی خیز فائنل میچ کا آغاز کریں گے۔
اسٹیڈیم کے دروازے صبح 11:00 بجے (میچ شروع ہونے سے چار گھنٹے قبل) کھل جائیں گے، جہاں سے مختلف سرگرمیوں، خصوصی انعامات اور میچ سے قبل کی دیگر تفریحات کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔