• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے جوڈیشل افسران کیلئے رعایتی قیمت پر گاڑیاں خریدنے کی اسکیم متعارف

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پنجاب بھر کے جوڈیشل افسران کے لیے رعایتی قیمت پر گاڑیاں خریدنے کی اسکیم متعارف کروا دی گئی، لاہورہائی کورٹ کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے سرکلر جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے تمام اہل جوڈیشل افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 22 جولائی تک رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو مقررہ رقم کا پے آرڈر جمع کروائیں۔

سرکلر کے مطابق ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن فیسیلٹی کے تحت پنجاب بھر کے تقریباً 2 ہزار جوڈیشل افسران ڈھائی لاکھ سے ساڑھے3 لاکھ روپے تک کی رعایتی قیمت پر سرکاری گاڑیاں خرید سکیں گے۔

اس اسکیم سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز، سول ججز اور ججز فیملی کورٹس مستفید ہوں گے۔

انسداد دہشت گردی، احتساب، بینکنگ، ایف آئی اے، انسداد منشیات، کسٹمز اور لیبر کورٹس کے ججز بھی اس سہولت سے استفادہ کر سکیں گے جبکہ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ، آئینی عدالت اور دیگر اداروں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات پنجاب جوڈیشری کے افسران بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

قومی خبریں سے مزید