پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ اور پھپھی والد جاوید شیخ کی شہرت کا غلط فائدہ اُٹھاتی تھی۔
انہوں نے انٹرویو کے دوران اپنی والدہ اور پھپھی کی دکانداروں سے ڈسکاؤنٹ حاصل کرنے کی اسکیم سب کو بتا دی۔
حال ہی میں اداکارہ مومل شیخ نے ایک نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں ماضی کا دلچسپ قصہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ان کی والدہ اور پھپھی دکانداروں سے ڈسکاؤنٹ حاصل کرتی تھیں۔
مومل شیخ نے بتایا کہ جب وہ اور ان کا بھائی شہزاد شیخ چھوٹے تھے، اس وقت ان کی والدہ جب کبھی شاپنگ کے لئے مارکیٹ جاتی یا پھر جب کبھی کسی ہدایت کار یا پروڈیوسر سے کسی تقریب یا کسی مقام پر ملاقات ہوتی تو اپنے بچوں کی جانب اشارہ کرکے کہتی کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ کس کے بچے ہیں؟‘۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ والدہ کے انکشاف کرنے پر دکاندار انہیں اچھا خاصہ ڈسکاؤنٹ دے دیتا تھا۔
انہوں نے اسی نوعیت کا قصہ اپنی مرحوم پھپھی کے حوالے سے بھی سنایا کہ وہ فیصل آباد میں ہوا کرتی تھی اور وہ جب بھی وہاں کے مقامی بازار جاتیں تو اپنے بھائی جاوید شیخ کا حوالہ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کیا کرتی تھی۔