• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو: بلڈوزر کے نیچےآنے والا بچہ معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا

فوٹو، اسکرین گریب
فوٹو، اسکرین گریب

چین میں بلڈوزر کے نیچے آکر بھی ایک خوش نصیب بچہ زندہ اور بالکل صحیح سلامت بچ گیا۔

سوشل میڈیا پر چین سے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہورہی ہے جس میں تیز رفتار سے آتے ہوئے ایک بلڈوزر کو ایک بچے کے اوپر سے گزرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

اس منظر کو دیکھ کر آس پاس کھڑے تمام لوگ حواس باختہ ہوجاتے ہیں لیکن جیسے ہی بلوڈوزر گزرجاتا ہے تو صحیح سلامت بچہ دیکھ کر سب پرسکون ہوجاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس سی سی ٹی وی فوٹیج پر صارفین بچے کے معجزانہ طور پر بچ جانے پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔