• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت پہلے ٹیم بھیجے، ورنہ بڑے ایونٹس کیلئے ہائی برڈ ماڈل موجود، نجم سیٹھی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت نے کبھی کھیل میں سیاست کو ملوث نہیں کیا۔ 2016میں ہمیں بھارت جاکر کھیلنے کی اجازت دی تھی لیکن آج حکومت، پی سی بی اور پورے پاکستان کا موقف ہے کہ بھارت ہمارے ملک آئے گا تو ہم بھی بھارت جائیں گے ورنہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لئے ہائی برڈ ماڈل موجود ہے۔ ہم بھوکے نہیں کہ بار بار بھارت جائیں اور بھارت پاکستان نہ آئے۔ جمعرات کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا بھارت جانا اچھی خبر ہے ۔
اہم خبریں سے مزید