• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری نے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا حل تلاش کرلیا


دن بہ دن بڑھتی گرمی کا یہ عالم کہ تپتی دھوپ میں انڈے کا فنڈا بن گیا، شہری نے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا حل تلاش کرلیا، دھوپ کی تپش میں ہی انڈا تےتل لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ایک شخص انڈا پکانے کا نیا انداز بتا رہا ہے، بغیر کسی چولہے یا گیس کے صرف سورج کی تپش سے اس نے انڈا بنا لیا۔

وائرل ویڈیو کا آغاز ایک شخص سے ہوتا ہے جو اپنے گھر کی چھت پر دوپہر کی سخت دھوپ میں موجود ہے، پہلے وہ فرائی پین ٹیرس پر رکھتا ہے تاکہ اسے پری ہیٹ کر لے پھر انڈا توڑ کر اس میں ڈال دیتا ہے۔

چند ہی لمحوں میں دھوپ کی تپش میں ویڈیو میں نظر آنے والا انڈا پک کے تیار ہو جاتا ہے، جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔