سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ 21 اپریل کو ریلیز ہوگئی، اس میں اداکارہ بھاگیاشری نے خصوصی کردار ادا کیا ہے۔
قبل ازیں بھاگیاشری سلمان خان کے ساتھ 1989 کی بلاک بسٹر فلم ’میں نے پیار کیا‘ میں بھی اداکاری کرچکی ہیں۔
33 سال بعد یہ پہلا موقع تھا کہ ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں سلمان اور بھاگیاشری دوبارہ اکٹھے ہوئے۔
’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے ایک منظر میں جب سلمان بھاگیاشری کو دیکھتے ہیں تو ان کی پہلی فلم کا گیت چل پڑتا ہے۔
اس فلم میں بھاگیاشری کے بیٹے ابھیمنیو دسانی اور خاوند ہمالیہ دسانی بھی ہیں۔