• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا کے صدر نے وائٹ ہاؤس میں گانا گایا

فوٹو بشکریہ نیوز ایجنسی رائٹرز
فوٹو بشکریہ نیوز ایجنسی رائٹرز

جنوبی کوریا کے صدر نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن کے سامنے گانا گایا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں کھانے کے اختتام پر جنوبی کوریا کے صدر یون سُک یول نے مائیک اٹھایا اور ’امریکن پائی‘ گانے کی کچھ لائنز انگریزی میں گنگنائی۔

اس موقع پر امریکا اور جنوبی کوریا کے صدور کی اہلیہ اور دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نےاس موقع پر حیرانی اور خوشی کا اظہار کیا جبکہ وہاں موجود دیگر شرکا نے بھی جنوبی کوریا کے صدر کے گانے کے دوران اور اس کے بعد تالیاں بجائیں۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر رواں ہفتے امریکا کے دورے پر ہیں۔