سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں پرندے کو اسرائیلی جھنڈا اتارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں پرندہ اسرائیلی جھنڈے کے پول پر بیٹھا ہوا ہے اور اپنی چونچ کی مدد سے جھنڈے کو آہستہ آہستہ اوپر کی جانب کھینچ رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھنڈا پول سے اتر کر نیچے گر جاتا ہے۔
اس ویڈیو میں مرد اور عورت کی آواز بھی سنی جا سکتی ہے کہ جو کہ غالباً پرندے کو جھنڈا اتارنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر پرندہ جھنڈا اتار کر ہی دم لیتا ہے۔