• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیل اوباما کی بارسلونا کنسرٹ میں ڈانس کرتے ویڈیو وائرل

فوٹو، ٹوئٹر
فوٹو، ٹوئٹر 

سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ، سابق خاتون اوّل مشیل اوباما نے جمعے کے روز اسپین میں لوئس کمپنیز اولمپک اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے اسپرنگسٹن اور ای اسٹریٹ بینڈ کے کنسرٹ میں شرکت کی۔

باراک اوباما اور مشیل اوباما آج کل چھٹیاں گزارنے کے لیے اسپین میں موجود ہیں۔

اسپین سے سابق امریکی خاتونِ اوّل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں کنسرٹ میں اسپرنگسٹن میوزک بینڈ کی پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس وائرل ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اس دوران اپنی اہلیہ کو اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے سراہا۔ 

واضح رہے کہ اوباما فیملی اور اسپرنگسٹن میوزک بینڈ کے درمیان دوستی باراک اوباما کی 2008ء کی صدارتی مہم کے دوران پروان چڑھی۔