اسپیکر قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کو ریکارڈ دینے کا معاملہ خصوصی کمیٹی کو سونپ دیا۔
سپریم کورٹ کو قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی کا ریکارڈ دینے کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے فیصلہ کرلیا۔
اسپیکر نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کےلیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی۔
خصوصی کمیٹی اجلاس کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو دینے یا نہ دینے کا بھی فیصلہ کرے گی۔