بھارتی پولیس اہلکار کے دھمکی آمیرز رویے کی ویڈیو سامنے آگئی جس میں وہ ایک استاد کو دہشت گرد قرار دینے کی دھمکی دے رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق استاد اپنے خاندان کے ارکان کے ساتھ ایک تنازع کو حل کرنے کے لیے ریاست بہار کے شہر پٹنہ سے تقریباً 165 کلومیٹر کے فاصلے پر جموئی پولیس اسٹیشن گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار استاد کے 3 دن تاخیر سے پہنچنے پر ناراض تھا، اس دوران استاد نے اپنا مؤقف بتانے کی کوشش کی تو پولیس اہلکار آپے سے باہر ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر پولیس اہلکار راجیش شرن نے کہا ’لوگوں کو دہشت گرد قرار دینا ہمارا کام ہے، ایک سیکنڈ میں آپ کو دہشت گرد قرار دے دیں گے‘۔
ویڈیو میں پولیس اہلکار کو اپنی کرسی سے اٹھتے ہوئے استاد کو دھمکیاں دیتے ہوئے دیکھاجا سکتا ہے جبکہ پولیس اہلکار کے ارد گرد لوگوں میں سے کسی نے مداخلت نہیں کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔